آج ہم بات کریں گے ترکی کے نئے ڈرامہ سیریل باربروسلر کی دوسری قسط کے بارے میں۔ اس قسط کے دو ٹریلر جاری کیے جا چکے ہیں جن سے کسی حد تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس قسط میں کیا ہونے جا رہا ہے۔
آج کی ویڈیو میں ہم نہ صرف آپکو ان ٹریلرز کے بارے میں بتائیں گے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ اپنی پریڈکشن بھی کریں گے دوسری قسط میں کہانی کا رخ کس طرف مڑ سکتا ہے۔
باربروسلر کی پہلی قسط کے اختتام پر آپ نے دیکھا تھا کہ اسحاق آغا کی پوری فیملی کو انتیوان نےشہید کر دیا تھا اور اسحاق آغا کوقیدی بنا لیا تھا۔ جبکہ خضر اور زینب کالمنوس میں ایتکو کے سپاہیوں کے نرغے میں پھنس گئے تھے۔ سامنے تیر انداز سپاہی اور پیچھے گہرا سمندر تھا۔ جبکہ بابا عروج اور الیاس ، جعفر کے بھیجے ہوئے غلاموں کے نرغے میں پھنس چکے تھے۔
دوسری قسط کے آغاز میں خضر اور زینب سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائیں گے اور کسی نہ کسی طرح کشتی حاصل کرنے کے بعد میدلی پہنچ جائیں گے۔ وہاں خضر کو نیکو کے ذریعے اسحاق آغا کے ساتھ ہونے والے واقعہ کا علم ہوگا اور یہ دونوں اسحاق آغا کو بچانے کے لیے انیتیوان کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ جائیں گے جہاں اس نے انکے لیے جال بچھایا ہوا ہے۔
دوسری طرف پیترو کو ایوب درویش کے ٹھکانے کا پتہ چل جائے گا اور وہ بھیس بدل کر ایوب تک پہنچ جائے گا اور ان سے وہ قیمتی راز حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جسکے لیے اس نے بہت سا خون بہا یا ہے۔ مگر ظاہری سی بات ہے کہ ایوب کے ذریعے وہ یہ راز حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔
یہاں ممکن ہے کہ ایوب کو بچانے کے لیے کلچ بے کا بیٹا شاہین آجائے جسکو ایک ٹریلر میں کلچ بے تلوار تھماتے ہوئے دکھائی دیے گئے ہیں۔
اسکندریہ میں بابا عروج اور الیاس غلاموں کے حملے کو ناکام بنائیں گے اور ممکن ہے کہ انہیں جعفر کے ذریعے اسحاق آغا کے قیدی بنائے جانے کی خبر ملے جس پر بابا عروج اور الیاس دونوں اپنے بڑے بھائی کی مدد کو پہنچیں گے۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ پیترو نے اسحاق آغا کو ایک پنجرے میں قید کر رکھا ہے اور انکو سمندر کی تہہ میں پھینک دیا ہے۔ جبکہ بابا عروج ، الیاس ، خضر اور نیکو یہ چاروں گھات والی جگہ پر پہنچ کر اینتوان کے آدمیوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔
ناظرین اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ چاروں بھائی اسحاق آغا کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ کیا یہاں اینتوان بابا عروج کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا؟
ناظرین اس بارے میں حتمی طور پر تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ہماری پریڈکشن ہے کہ اینتوان اسحاق آغا کو لیکر کسی اور جگہ بھاگ جائے گا اور گھات والی جگہ سے چاروں بھائی اینتوان کے آدمیوں کا خاتمہ تو کر
دیں گے مگر انہیں اسحاق آغا اور اینتوان دونوں میں سے کوئی بھی وہاں نہیں ملے گا۔ انہیں اسحاق آغا کو بچانے کے لیے تھوڑی مزید محنت کرنا پڑے گی۔
اسکے ساتھ ساتھ جیسا کہ آپ نے پہلی قسط میں دیکھا تھا کہ بابا عروج کی ڈیسپینا سے شادی اور سمندری سفر کی وجہ سے اسحاق آغا ان سے ناراض تھے، تو امید ہے کہ جب یہ اسحاق آغا کو انیتوان کی قید سے بچا لیں گے تو یہ ناراضگی اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ اسحاق آغا اپنی بیوی اور بچوں کی موت کا ذمہ دار بھی بابا عروج کو ہی ٹھہرائیں کیونکہ اصل میں اینتوان نے بابا عروج سے انتقام لینے کے لیے ہی اسحاق آغا کے گھر پر حملہ کیا اور انکی فیملی کو شہید کر دیا۔
آگے چل کر اسحاق آغا اور بابا عروج کے اختلافات ختم ہوتے ہیں یا پھر ان میں مزید شدت آتی ہے، یہ تو دوسری قسط آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
ادھر اسکندریہ میں ڈیسپینا اور ایزا بیل کا بھی آمنا سامنا ہوا جہاں ایزابیل ڈیسپینا کو بابا عروج سے متنفر کرنے میں مصروف ہے اور اسے بتارہی ہے کہ بابا عروج کے خواب بہت بلند ہیں اور ان خوابوں میں ڈیسپینا کی کوئی جگہ نہیں۔
ناظرین پہلی قسط کے شاندار آغاز کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ باربروسلر کی دوسری قسط اور بھی زیادہ ایکشن اور سسپینس سے بھرپور ہوگی اور امید ہے کہ شائیقین کو اپنے سحر میں جکڑنے کے بعد ریٹنگ کے تمام ریکارڈز توڑ دے گی۔
ناظرین اگر آپکو یہ ویڈیو پسند آئی ہے تو ویڈیو کو لائیک کر دیں اور آنے والی اقساط کے مکمل اردو اور ہندی ریویو کے لیے ہمارا چینل دنیا اردو بھی لازمی سبسکرائیب کریں اور بیل آئیکن پر بھی کلک کر دیں۔
ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں، تب تک کے لیے اپنا خیال رکھیے گا، اللہ حافظ۔